14 مارچ 2013 - 20:30

کراچی کے علاقہ لانڈھی میں ایک بم دھماکہ کے نتیجہ میں ۳ افراد جانبحق اور ۵ زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا:پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لانڈھی کی مظفر کالونی میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور ۵ زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورؔٹ کے مطابق مظفرآباد کالونی میں ہونے والا دھماکا ایک رکشہ میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ تاہم عینی شاہدین کہتے ہیں دھماکا خیز مواد ایک تھیلے میں رکھا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق کیبل آپریٹر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ریموٹ کنٹرل بم کا بھی ہوسکتا ہے۔صدر آصف زرداری نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ گورنر سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام آئی جی سندھ سے رپورٹ مانگ لی ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز پولیس  نے عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث چھ پاکستانی طالبان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242